ملک میں کرونا کے وار نہ تھم سکے، پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کرونا وائرس نے ملک میں اب تک کتنے ڈاکٹرز کو متاثر کیا؟

ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ۔۔۔ مزید 81افراد جان سے گئے ۔۔۔ 5,020نئے کیسز رپورٹ ہوئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 5 ہزار 20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس نے اب تک 14,778افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 14778ہوگئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ کورونا سے متاثر 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.02 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، اسلام آباد میں 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ60ہزار072 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,568مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,367 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ13ہزار058مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

این سی او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران55ہزار605کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5020افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ اب تک پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 10لاکھ403ہزار33افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>