ملک میں کرونا کے وار تیز، مہلک وائرس مزید 98 زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مہلک وائرس نے آج 98 لوگوں کی جان لے لی۔ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,329 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 05 ہزار 517 ہوگئی۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 612، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، خیبرپختونخوا میں 94 ہزار 880، اسلام آباد میں 63 ہزار 499، بلوچستان میں 19 ہزار 999، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 070 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد66 ہزار994 ہے جن میں سے تقریباً 4 ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 98 افراد کی زندگیاں نگل لیں جس کے بعد کرونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 124 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 610 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 623,399 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,584,87 ہوگئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>