این سی او سی نے کورونا پابندیوں کی مدت میں مزید اضافہ کر دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے موجودہ پابندیوں کو 13اپریل تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس صورتحال کے پیش نظر موجودہ پابندیوں کو 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں رمضان کے دوران ویکسی نیشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

رمضان کے دوران این سی او سی کا پابندیوں سے متعلق اجلاس 12اپریل کو ہوگا جبکہ اجلاس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیساکھی میلے کیلئے بھی گائیڈ لائنز جاری کر دیں جبکہ برطانیہ ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، کولمبیا ، پرتگال، پیرو بوسٹوانا ، آئر لینڈ ، کینیا ، موزمبیق سمیت 15 ممالک سے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>