روسی ویکسین کئی گنا مہنگی فروخت کرنے پر نجی کمپنی کا معاہدہ منسوخ

روسی ویکسین کئی گنا مہنگی فروخت کرنے پر کمپنی اے جے پی لمیٹڈ کا معاہدہ منسوخ

ملک میں کورونا ویکسین کے نام پر منافع خوری ہونے لگی،نجی کمپنی کی جانب سے روس سے درآمد کی گئی کورونا ویکسین قیمت کو کئی گنا بڑھانے کر فروخت کی جارہی ہے،روس سے کورونا ویکسین درآمد کرنے والی کمپنی کا معاہدہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے، نجی کمپنی نے معاہدہ منسوخی کا معاملہ ڈریپ سے بھی چھپایا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی جو قیمت مقرر کی گئی اس سے کئی گنا مہنگی فروخت کی گئی، یہ بڑا جرم ہے،معاہدہ منسوخ کردیا، کمپنی مزید ڈوز نہیں منگواسکے گی،نجی کمپنی اے جی پی نے ایس آئی سی پی میں بھی رجسٹریشن نہیں کروائی،جس پر مزید درآمد روک دی گئی ہے۔

پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگائی جارہی ہے، جبکہ نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔

ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے روسی ویکسین اسپٹنک کی دو خوراکوں کی قیمت 8449 روپے مقرر کی ہے، قیمت 8449 روپے تجویز کرنے کے بعد سوال کیا جارہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں اسپٹنک کی قیمت 10 ڈالر یعنی 1559 روپے ہے تو پاکستان میں اس کی تجویز شدہ قیمت آخر اتنی زیادہ کیوں ہے، دوسری جانب نجی کمپنیاں مزید مہنگی کرکے کے فروخت کررہی ہیں۔

پاکستان میں اسپٹنک درآمد کرنے والی دوا ساز کمپنی اے جی پی کے مطابق جب ڈریپ کی جانب سے ان سے قیمت کی تجویز مانگی گئی تو انھوں نے 30 ڈالر دی تھی لیکن وقت کے ساتھ مارکیٹ میں اسپٹنک کی مانگ میں اضافہ ہوا اور جب انھوں نے اسے درآمد کیا تو اسپٹنک کی دو خوراکوں پر لاگت 45 ڈالر روپے آئی اور کمپنی اس قیمت پر یہ ویکسین درآمد کر چکی ہے جو کراچی کے سرد خانے میں محفوظ ہے۔

  • اب کھوتا خور کہیں گے کہ یہ بھی خان کا قصور ہے۔ یہ معاشرہ ٹوٹل تباہ ہو چکا ہے، اور جرنیل اور جج کسی حرام خور کو سزا دینے پر راضی نہیں۔ لکھ دی لعنت اس سسٹم ، عوام اور اربابِ اختیار پر

  • Allah SWT forgive us, we are not true muslim, as per the teaching of Holy Prophet Muhammad PBUH, we are just thinking for this world, not for the world after death. May Allah SWT guide us on the right path. Ameem


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >