جرمنی پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین فراہم کرے گا

پاکستان جرمنی سے ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین حاصل کرے گا

پاکستان کو جرمنی کے کوویکس پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ملیں گی۔

جرمنی کے دورے پر موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ا پنے جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو اس خبر سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کورونا وائرس کے چیلنج سے لڑرہے ہیں، جرمنی نےعزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ رواں برس مئی تک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکیسن فراہم کرے گا،  اس فیصلے پر جرمن حکومت کے مشکور ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جرمنی صرف یورپی یونین کا ہی نہیں دنیا کا ایک اہم ملک ہے جس کی عالمی سطح پر بھی ایک خاص اہمیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جرمنی کے تجارتی پارٹنر ہیں، اور ہم جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، جرمنی کی جانب سے ایف اے ٹی ایف معاملے پر پاکستان کی معاونت ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کے چانسلر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >