بختاور بھٹوکا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود وبا کی ایک اہم علامت موجود

بختاور بھٹوکا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود وبا کی ایک اہم علامت موجود

کورونا وبا کاشکارہونے کے بعد بختاور بھٹوکا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم ابھی ان میں وبا کی ایک اہم علامت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربختاور بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ، 10 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے۔

بختاور نے اس دوران اپنے لیے پیغامات اور دعائیں بھیجنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ بختاور نے مزید کہا کہ ٹیسٹ منفی آجانے کے باوجود تاحال ان کی سونگھنے کی حس بحال نہیں ہوئی ہے۔

بختاور نے اپنے فالوورزکو پیغام دیا ” براہ کرم سماجی اجتماعات / افطاریوں سے پرہیز اور گھر میں روزہ افطار کرکے اس ماہ رمضان اپنے گھر والوں کا اضافی خیال رکھیں ”۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کا کورونا ٹیسٹ 2 اپریل کو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

  • سونگھنے کی حس تو ان حرام خوروں میں کئی سالوں پہلے ہی ختم ہو چکی ہے، ورنہ انہیں سندھ کے ایڈز زدہ لوگوں کا تعفن نا سنگھائی دیتا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >