ملک میں کرونا بے قابو،24 گھنٹوں میں ریکارڈ135 اموات

کورونا کی تیسری لہر موت کا پیغام بانٹنے لگی،24 گھنٹوں میں ریکارڈ135 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آج پھر سے کورونا سے ہونے والی ریکارڈ اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا،

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 135 اموات ہوئی ہیں۔ جون 2020 کے بعد ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اب پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ایک ہزار 45، بلوچستان میں 20 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140، اسلام آباد میں 67 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837 کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

آج ملک بھر میں کورونا سے 135 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 754 ہوگئی۔ جبکہ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہوگئی۔

مختلف صوبوں میں ہونے والی اموات کی تفصیل کے مطابق پنجاب میں 7 ہزار 141، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 732، اسلام آباد میں 619، بلوچستان میں 219، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 410 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>