کورونا وائرس تیسری لہر، یومیہ 100 سے زائد افراد کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا

کورونا وائرس تیسری لہر، یومیہ 100 سے زائد افراد کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے مزید 5 ہزار 395 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 118 افراد اس وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہو چکی ہے۔

ملک میں گزشتہ روز کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.34 فیصد رہی، اور مجموعی طور پر اب ایک کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 64 ہزار 685 کورونا ٹیسٹ کئے گئے

اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 77 ہزار 294 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 441 مریض سامنے آئے ہیں، اس سے 24 گھنٹوں میں مزید 68 مریض انتقال کر گئے، یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 209 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں مزید 2 ہلاکتوں کے بعد کُل اموات 4 ہزار 533 ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 290 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 افراد یہاں جاں بحق ہوئے اور کُل اموات 2 ہزار 761 ہو گئیں۔

دیگر صوبوں اور علاقوں کی بات کی جائے تو بلوچستان میں 20 ہزار 580 کیسز، اسلام آباد میں 68 ہزار 66 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 14 ہزار 978 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 153 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>