کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر 100 سے زائد افراد جان سے گئے

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر 100 سے زائد افراد جان سے گئے،5 ہزار کے قریب نئے کیسز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 11لاکھ7ہزار253 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7لاکھ 50 ہزار 158 ہوگئی ہے اور مزید 112 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی ہے۔

سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524 ، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480، اسلام آباد میں 68 ہزار 906، بلوچستان میں 20 ہزار 760، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

پاکستان میں اب کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79 ہزار 108 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6لاکھ 54ہزار956 ہوگئی ہے۔

  • کرونا کیوجہ سے روزانہ اتنے سارے لوگ مرتے ہیں مجال ہے کہ کسی کرپٹ سیاستدان، وزیر یا افسر کو دیکھا بھی ہو۔۔

    کرونا بھی لوہار ہائیکورٹ کیطرح چوروں لٹیروں کیساتھ ملا ہوا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >