پچاس سال سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا عمل کب شروع ہوگا؟

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مسلسل اضافے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 50 سال کی عمر کے افراد کی کورونا  ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 50 سے 59 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے 50 سے 59 سال کے عمر کے افراد کی ویکسینشن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 21 اپریل سے ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسینیشن کے لئے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بتدریج اضافہ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 112 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 31 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

این سی او سی کےمطابق 24 گھنٹوں میں 4 ہزار976 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کےمثبت کیسزکی شرح 7.62 فیصد ہے۔کورونا کےباعث سب سےزیادہ پنجاب میں 62 اموات،خیبرپختونخوا میں 36 اموات ہوئیں۔سندھ میں3، اسلام آباد میں 5 اورآزاد کشمیر میں 5، بلوچستان میں 1 مریض کا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار94 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان چین سے مزید 70 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز خرید رہا ہے  جو ملک میں 50 سال کی عمر کے افراد کی  ویکسینیشن کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ویکسینیشن کا عمل اپریل سے شروع ہوجائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>