پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 149 اموات اور 6127 کیسز

کورونا کے وار مزید تیز، 149 اموات، ریکارڈ 6127 متاثر

کورونا وائرس کی تیسری لہر آؤٹ اف کنڑول ہوگئی، ایک روز میں ریکارڈ 149 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سب سے زیادہ 6 ہزار 127 نئے کیسز سامنے آنے پر تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 تک پہنچ گئی، فعال کیسز ایک بار پھر 80 ہزار سے تجاوز کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 ریکارڈ ہوئی، 19 جون کے بعد کورونا کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد سامنے آٗئی ہے۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز میں مزید 149 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 243 تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ پنجاب میں 97، خیبرپختونخواہ 35، سندھ 7، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 5، پانچ اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 71 ہزار 836 ٹیسٹ میں سے 6 ہزار 127 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو گئی جبکہ فعال کیسز ایک بار پھر 80 ہزار 559 تک پہنچ گئے، سب سے زیادہ سندھ میں کورونا کیسز 2 لاکھ 72 ہزار 197، پنجاب 2 لاکھ 67 ہزار 572، خیبرپختونخواہ ایک لاکھ 5 ہزار 438، اسلام آباد 69 ہزار 556 اور بلوچستان میں یہ تعداد 20 ہزار 822 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار 197 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 551 ہو گئیں،پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 572 متاثرین سامنے آچکے ہیں، ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 7 ہزار 430 ہو چکی ہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 438 ہو چکی ہے، اموات 2 ہزار 867 ہوگئیں۔

سلام آباد میں 69 ہزار 556 افراد متاثر ہوچکے ہیں، 636 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،بلوچستان میں 20 ہزار 822 متاثرین 223 اموات ہوچکی ہیں،آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 524 مریض اور 433 اموات رپورٹ ہوئیں،گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی طور پر ٹیسٹوں کی تعداد 11,144,367 ہوگئی ہے۔

اس وقت 630 اسپتالوں میں 5 ہزار 285 متاثرہ مریض زیر علاج جبکہ 528 وینٹی لیٹرز پر ہیں،جن میں سے 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں،این سی او سی کے مطابق گوجرانوالہ میں 88 فیصد ، ملتان 81، لاہور 80، اور مرداد میں 60 فیصد وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>