لاہور کے چلڈرن اسپتال میں کورونا کے شکار مزید2 بچے جان کی بازی ہار گئے

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں کورونا کے شکار مزید2 بچے جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کی حالیہ تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مہلک ہے جس میں نہ صرف نوجوان بلکہ معصوم بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ​24 گھنٹوں میں لاہور کے چلڈرن اسپتال میں کورونا میں مبتلا مزید 2 بچوں کا انتقال ہوگیا ہے۔ جس کے بعد اسپتال میں زیر علاج بچوں میں سے کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

اسپتال کے چیف کوآرڈی نیٹر برائے کورونا پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ 3 بچوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے اور ان بچوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

پروفیسر اسد اسلم نے بتایا کہ 4 بچے آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جبکہ اسپتال میں موجود کورونا کے مریض کمسن بچوں کی کل تعداد7 ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو یہاں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 135افراد جاں بحق ہو ئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار561 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 3ہزار 228 نئے کیس سامنے آئے ، جن میں سے صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1748 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے بھر میں اب تک 43 لاکھ 54ہزار 179 کیے جا چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>