چین نے پاکستان کو مزید کورونا ویکسین فراہم کرنےکا اعلان کر دیا

چین نے پاکستان کو مزید کورونا ویکسین فراہم کرنےکا اعلان کر دیا

پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی20 لاکھ ڈوزز رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گی۔رپورٹ میں وزارت صحت کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والی 20 لاکھ ڈوزز میں سے 15 لاکھ ڈوزز حکومت پاکستان نے خریدی ہیں جبکہ 5 لاکھ ڈوزز بطور تحفہ چین کی جانب سے دی جائیں گی۔

صحت کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ ڈوزز پر مشتمل ویکسین کی چار کھیپ کی آمد کا سلسلہ 21 اپریل سے شروع ہوکر 24 اپریل تک جاری رہے گا، ایک کھیپ پی آئی اے جبکہ 3 نجی ایئر لائنز کی پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی یہ ویکسین سائینو فام اور سائینوویک کمپنیوں کی تیار کردہ ہے،21 اپریل کو آنے والی پہلی کھیپ میں سائینو فام کی 5 لاکھ ڈوزز موجود ہوں گی، 5 لاکھ ڈوزز کی کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >