بھارت میں ایک ہی دن میں 3 لاکھ سے زائد کرونا کے کیسز

بھارت میں کرونا کی صورتحال انتہائی خوفناک ہوگئی۔۔ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ سے زائد کرونا کیسز

بھارت میں کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ تباہی مچا رہا ہے یہ کسی سونامی کی طرح زندگیاں نگلنے میں مصروف ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اب اسے کسی طوفان سے مشابہت دی ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں ریکارڈ 3 لاکھ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک دن میں 2ہزار 32 لوگ کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ بھارتی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں آکسیجن سپلائی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بھارت میں اب تک مجموعی طور ہر ایک کروڑ 56 لاکھ 16 ہزار سے زائد کیسز اور ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا میں دفاتر میں حاضری کے معاملے پر پابندیاں سخت کی جارہی ہیں جبکہ نئی دلی میں پہلے سے ہی ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

دیگر ممالک کی بات کی جائے تو سعودی عرب میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 28 کیسز سامنے آئے جبکہ 824 افراد صحتیاب ہوئے۔

جب کہ جرمنی میں انجیلا مرکل حکومت کو انسداد کورونا کیلئے دیئے جانے والے مزید اختیارات کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور پولیس نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس مدبھیڑ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>