کرونا ڈیوٹی کرنیوالے ڈاکٹر نے تنخواہ نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر لی

سندھ کے ضلع کشمور میں کورونا کے فرائض کے لئے تعینات ڈاکٹر نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والے ڈاکٹر قادر نواز جکھرانی کشمور کے ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تعینات تھے۔ ڈاکٹر قادر نواز جکھرانی گھر کے واحد کفیل اور تین بچوں کے باپ تھے۔ ڈاکٹر نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر موت کو گلے لگا لیا۔

گزشتہ سال کورونا وائرس کے خلاف سندھ ایپیڈیمیک ایکٹ کے تحت خدمات سرانجام دینے والے ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے تنخواہوں کے معاملہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ پینڈیمک ایکٹ کے تحت 11سو ڈاکٹرز اور 6سو نرسز کو بھرتی کیا تھا۔

کورونا ڈیوٹی پر مامور ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا تاہم پچھلے کئی ماہ سے محکمہ صحت تنخواہیں دینے سے انکاری تھا۔ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ ڈاکٹر اور نرسیں سے تنگدستی کا شکار ہوگئے۔

حالات سے تنگ آ کر ڈاکٹر قادر نواز جکھرانی کو خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

  • زرداری سے کچھ بچ جائے تو شائد ان غریبوں کو بھی کچھ ملے۔۔

    ویسے انکی خودکشی کے بعد تو انکی بچے مزید مصیبت میں گر جائینگے۔۔

  • Sindh may sarkari hospitals may bhi tankhuwah doctoroon ko waqt pay nahi di jaa rahi hai, had to yeh hai ke Jinnah hospitan may bhi ye aalam hai, aur logon ko badzan karnay keliye ilzaam federal hukumat pay dala jata hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >