پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی برقرار، طبی عملے نے کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا

پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی برقرار، طبی عملے نے کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں کورونا کے باعث تشویش ناک صورتحال ہے لیکن پھر بھی شہری ایس او پیز پر عمل کرتے دکھائی نہیں دیتے۔

بڑے شہروں میں لاہور کورونا سے شدید متاثرہ شہروں میں سے ایک ہے جہاں روزانہ سیکڑوں شہری اس وبا سے متاثر ہو کر اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔

سرکاری اور نجی اسپتال اپنی استعداد کے مطابق تقریباً 80 فیصد بھر چکے ہیں جب کہ اموات بھی ہو رہی ہیں اسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے فوری اورمکمل لاک ڈاؤن کامطالبہ کردیا ہے۔

صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر اشرف نظامی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ 18 فیصد سے تجاوز کرچکا اور اسپتال بھرگئے ہیں، ہیلتھ سسٹم جواب دینے کے قریب ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی میڈیکل کالجز سے منسلک اسپتالوں کو قومیا کر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ حکومت ایک لاکھ کی استعداد کے باوجود صرف 50 ہزار کے لگ بھگ ٹیسٹ کر رہی ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

  • زرداری اینڈ نواز پبلک ہا ہا ہا
    کسی نے کبھی ان کی تربیت ہی نہیں کی
    اور ڈاکو تھے ان کی تربیت کر کے خود پھنس جاتے
    کھاتا ہے تو کیا ہوا لگاتا بھی تو ہے اور بھٹو مر جاتا ہ ہا ہا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >