جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر دبئی جانے والے 22 مسافر گرفتار

محکمہ صحت اور سول ایوی ایشن کی بڑی کارروائی، جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو پکڑ لیا گیا۔ ‏

تفصیلات کے مطابق کراچی کےجناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کی۔ محکمہ صحت کے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے۔ مسافر ‏غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہے تھے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت تھے۔ ایئرلائن نے ‏مسافروں کو آف لوڈ کردیا اور سفر کی اجازت نہیں دی۔ ‏

محکمہ صحت نے آف لوڈ ہونے والے22 مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوالے کرنے ‏کی کوشش کی تاہم ایف آئی اے نے ان مسافروں ‏کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

چند روز قبل ہی پشاورکے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن حکام کی کارروائی کے دوران جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ سول ایوی ایشن عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے ، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کردیا گیا ۔

دوسری جانب : کوروناوبا کے باعث آج 142 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 804,939 ہوگئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >