ہمیں رمضان اور عید سادگی سے گزارنی ہوگی،ڈاکٹر فیصل

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان میڈیا کو بتایا کہ ہم تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کر رہے۔ پاکستان نے مختلف کمپنیوں نے ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیل کر لی ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ 3 کمپنیوں سے ویکسین کی 3 کروڑ خوراکیں خریدنے کےلیے ڈیل کر لی ہے مگر دنیا بھر میں اس کی کمی اور طلب بہت زیادہ ہے، اسی وجہ سے سپلائی میں کمی ہے حالانکہ کئی ممالک نے ایڈوانس بکنگ کی ہے مگر انہیں ابھی تک ویکسین نہیں مل سکی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 20 لاکھ پاکستانیوں کو ویکسین لگ چکی ہے کل اتوار کے روز بھی پاکستان میں 88ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن سنٹر اتوار کو بھی کھلے رہتے ہیں مگر جمعہ کے روز چھٹی کی جاتی ہے۔ آج سے 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، اگر کورونا قابو میں نہ رہا تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے۔

معاون خصوصی نے تاکید کی کہ عوام ماسک کا استعمال کریں، آپس میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہجوم میں نہ جائیں، ہمیں رمضان اور عید سادگی سے گزارنی ہوگی۔

  • Siasat.Pk: Are you sure that he said 3 Crore vaccines? Isn’t 3 Million vaccines? It is true that availability of vaccine is a global issue, but it is also true that Pakistan didn’t place its orders in time. Pakistan was relying on free vaccine so that we could save our foreign exchange. But we forgot that a healthy society without COVID restrictions can earn more for the country.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >