سندھ حکومت کرونا سے وفات پر سرکاری ملازم کیلئے 10 لاکھ معاوضہ دیگی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ دوران ڈیوٹی کورونا سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو 10لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کابینہ کا اجلا س ہوا جس میں سرکاری ملازمین میں متعلق فیصلہ کیا گیا۔ یہ معاوضہ کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی ہوگا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس میں 24 ملازمین کوویڈ کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔

سندھ کابینہ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آرمی کی خدمات لینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 4ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد کی اموات ہوئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >