بھارت میں کورونا کے وار جاری، غیر ملکی سفارتکار بھی چل بسا

بھارت میں کورونا وائرس کے شدید وار جاری ہیں، اموات میں تیزی سے اضافے کےدوران ہی ایک غیر ملکی سفارتکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا بحران کے دوران تنزانیہ کے سفارتکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جس کی تصدیق تنزانیہ کے ہائی کمیشن نے بھی کردی ہے۔

بھارت میں تنزانیہ کے ہائی کمیشن کے مطابق بھارت میں تعینات ڈیفنس ایڈوائزر ڈاکٹر کرنل موسیس کورونا وائرس کا شکار ہوکر دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے کہ 28 اپریل کو ان کی موت واقع ہوگئی۔

بھارت میں کسی غیر ملکی سفارتکار کی یہ پہلی موت ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود متعدد غیر ملکی سفارتکار کورونا وائرس کا شکار ہیں، بعض ممالک نے بھارت میں صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کو واپس بلوانا بھی شروع کردیا ہے، جن میں تھائی لینڈ بھی شامل ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے عملے کو بذریعہ ایئر ایمبولینس واپس بلوایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے اور یومیہ مثبت کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے، دنیا کے بیشتر ممالک نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ متعدد ممالک ان پابندیوں کو مزید سخت کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>