کوویکس پاکستان کی 20فیصدآبادی کو مفت کرونا ویکسین فراہم کرےگا

کوویکس پاکستان کی 20فیصدآبادی کو مفت کرونا ویکسین فراہم کرےگا

کوویکس کرونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق قائم ایک منصوبہ ہے جس کی قیادت مشترکہ طور ‏جی اے وی آئی ویکسین گروپ، عالمی ادارہ صحت اور وبائی امراض کی تیاریوں سے متعلق اتحاد ‏کی جانب سے کی جارہی ہے۔

جس کا مقصد حکومتوں کی جانب سے کووڈ-19 ویکسینز کی ذخیرہ ‏اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے۔

کوویکس کی جانب سے اب اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ پاکستان کی 20فیصدآبادی کو ‏مفت ویکسین فراہم کرےگا۔ پاکستان کو کوویکس کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو فراہم کی جائے ‏گی۔ پاکستان کو کوویکس کےتحت آسٹرازنیکا کی12لاکھ ڈوز ملیں گی۔

اس مشن کے تحت دنیا میں سب سے زیادہ خطرے کے شکار ممالک کو سب سے پہلے ویکسین کی ‏فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس وقت دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ‏ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد ان کی خوراکیں دیگر ممالک کو فرہم کی جائیں ‏گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اب تک 40 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں مل چکی ہیں، جن میں سے 35 لاکھ چینی کمپنی سینوفارم کی ہیں جبکہ دیگر کمپنیز سے آنے والی ویکسین میں 60ہزار کین سینو اور 5 لاکھ سینوویک کی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے چین سے 30 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد مکمل 22 کروڑ عوام کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>