بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون پوری فیملی کیساتھ کرونا وائرس کا شکار

خوبرو بھارتی اداکارہ دیپکاپڈوکون اور ان کے اہلخانہ کورونا کا شکار ہو گئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون، ماں اجالا اور بہن انیشا پڈوکون کورونا میں مبتلا ہوئیں جس کے بعد اداکارہ نے اپنا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔ اداکارہ اس وقت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بنگلورو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

بھارت میں متعدد بالی ووڈ شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں لیکن ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ کسی بھی شوبز اسٹار شخصیت کی پوری فیملی کورونا کی شکار ہو گئی ہو۔ دیپیکا پڈوکون سے قبل امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن بھی کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ دیپیکا کو کچھ روز قبل ہی ممبئی کے ایئر پورٹ پر اپنے شوہر رنویرسنگھ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں سے دیپیکا اپنی فیملی کے پاس بینگلورو کیلئے روانہ ہو رہی تھی، تاہم ابھی تک رنویر سنگھ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اپنی پوری آب وتاب کےساتھ تباہی مچائے ہوئے ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ کورونا کی بے قابو صورتحال اور نظام صحت پر شدید دباؤ کے باعث گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >