24 گھنٹے میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد2 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، اسدعمر

24 گھنٹے میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد2 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، اسدعمر

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ ایک دن میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ لوگوں کے رجسٹرڈ کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، رجسٹرڈ افراد کی تعدا 50لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے، آپ 40سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں تو فوراً رجسٹریشن کرائیں اور کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ ویکسین کی کھپت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے رجسٹر کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہےاور اب تک رجسٹرڈ افراد کی تعداد50 لاکھ سے تجاوزکر گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگانےکی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز ہوئی تھی، اس دوران ایک لاکھ64ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>