کیا خیبرپختونخوا میں کرونا کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہورہی ہے؟

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے، وباکے خاتمے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ کوروناوائرس کےپھیلاؤ کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ کےپی میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 76 ہے اور کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 769 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز سوات میں مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد،مردان میں 21فیصد ، صوابی اور بونیر میں 14، 14، پشاور اور ملاکنڈ میں 13، 13 فیصد رہی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہ صوبائی حکومت اسپتالوں کی استعداد مزید بڑھا رہی ہے، وباکے خاتمے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 119 مزید اموات ہوئیں، جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 اور مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 211 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >