کراچی ایئرپورٹ کےقریب قرنطینہ سنٹر سے کرونا مریض فرار ہوگیا

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر کل سے اب تک 6 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب سرکاری قرنطینہ سینٹر سے ایک کورونا کا مریض فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر آنے والی ایک پرواز کے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، گزشتہ روز آنے والی ایک پرواز میں بھی ایک مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کورونا مثبت آنے والے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں دبئی سے آنے والے ایک مسافر کوکورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ کے بعد سرکاری قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت نے مریض کے بھاگنے اور اس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریض کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 4298 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 140 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4486 ٹیسٹ کئے گئے۔

  • مریض بھاگا نہیں ہے بلکہ سیکورٹی کو پیسے دیکر انکی مرضی سے گیا ہے..
    کیا آپ بھول گئے آپ پاکستانی شہر پشاور میں ہیں.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >