ہماری ویکسین اتنی ہی محفوظ اور قابل بھروسہ ہے جتنی کہ ہماری کلاشنکوف،پیوٹن

ہماری ویکسین اتنی ہی محفوظ اور قابل بھروسہ ہے جتنی کہ ہماری کلاشنکوف،پیوٹن

روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک کلاشنکوف کی طرح محفوظ اور قابل بھروسہ ہے۔روسی صدر کا اسپوتنک ویکسین کے حوالے سے انوکھا دعویٰ

دنیا بھر میں کورونا کی ویکسین کے حوالے سے ہر ملک بڑے بڑے دعوے کررہا ہے، لیکن روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ملک کی ویکسین کو کچھ الگ انداز میں پیش کیا۔

روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک کلاشنکوف کی طرح محفوظ اور قابل بھروسہ ہے، کیونکہ یہ ویکسین مؤثر ٹیکنالوجی کے ساتھ سالوں سے کام کرنے والے معتبر پلیٹ فارم سے بنائی گئی۔

روس میں کورونا کی صورتحال پر روسی حکام سے وڈیو کانفرنس میں بات کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کی کورونا ویکسین کا شمار دنیا کی محفوظ اور قابل اعتبار ویکسینز میں ہو رہا ہے۔

ایک یورپی ماہر کا یہاں تک کہنا ہے کہ روسی ویکسین اتنی ہی قابل اعتبار ہے جتنی روس کی کلاشنکوف اور ان کا کہنا ٹھیک ہے ہماری ویکیسنز کلاشنکوف کی طرح ہی سادہ اور محفوظ ہیں۔

روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ساڑھے سات ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے اور تین سو اکیاون اموات ہوئی ہیں،متاثرین کی تعداد 4,855,128 ہوچکی ہے اور 112,246اموات ہوچکی ہیں،روسی ویکسین کو ترکی اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی استعمال کیا جارہاہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >