آئی پی ایل کیلئے بھارت میں موجود کورونا کےشکار کیوی کرکٹر اسپتال منتقل

آئی پی ایل کیلئے بھارت میں موجود کورونا کےشکار کیوی کرکٹر اسپتال منتقل

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز بھارت میں کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لئے بھارت موجود تھے۔ چارٹرڈ فلائٹ پر اپنے گھر واپس لوٹنے سے پہلے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ٹم سیفرٹ کو کرونا کی معمولی علامات کی بناء پر چنئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے منتخب ہونے والے دیگر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی بھارت چھوڑ گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے پلیئرز کچھ دن مالدیپ میں قیام کریں گے۔کھلاڑیوں کی  11 مئی کو انگلینڈ جانے کی امید ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >