لاہور میں کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر 22 فیصد سےبڑھ گئی

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح 22 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر2 ہزار 2سو12 کورونا ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 201 کے تنائج مثبت آئے ہیں۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10ہزار290 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1393 مثبت آئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 13 فیصد رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 27 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ، اس دوران لاہور میں 5 جبکہ پورے صوبے میں 26 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>