وزارت صحت نے 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینکا ویکسین لگانے سے کیوں روکا؟
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو آکسفورڈ کی تیار کردہ ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا، اس سلسلے میں برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کردیں۔
برطانوی محکمہ صحت کی ویکسی نیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے، جب کہ اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر کی صرف خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے پاکستانی وزارت صحت نے بھی آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
In addition to guidelines that apply to all COVID-19 vaccines, Oxford-AstraZeneca will not be administered to females below the age of 40 years in Pakistan. You can find detailed guidelines about the AstraZeneca vaccine here: https://t.co/JuzDzjp1AS
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) May 8, 2021
تاہم اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد متعدد افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد یہ ویکسین لگانے سے منع کیا گیا ہے اور 40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی۔
دوسری طرف ایسٹرازینکا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے، جو کہ کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین ہے۔ 12 لاکھ 38 ہزار کورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں تھیں، وزارت صحت کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے۔
Pakistan has received 1.2 million doses of Oxford-AstraZeneca COVID-19 #vaccine delivered by COVAX to support Government’s efforts to vaccinate high-risk people. SAPM on Health Dr. Faisal Sultan appreciated COVAX and GAVI’s contribution to the collective effort to fight #COVID19. pic.twitter.com/A2BfVZ5D45
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) May 8, 2021
یاد رہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور اس اتحاد یعنی کوویکس کے زیر انتظام پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔