کورونا فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے 101 سالہ بزرگ کا 150 شہروں کو گلوبل واک چیلنج

برطانیہ میں مقیم بنگلہ دیشی نژاد 101 سالہ بزرگ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے مہم کا آغاز کیا ہے جس میں 150 شہر حصہ لیں گے۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مقیم دبیر الاسلام چوہدری نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی وبا ء سے نمٹنے کیلئے” گلوبل واک چیلنج ” کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک دنیا بھرکے 150 شہر کے حصہ لینے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مہم کے تحت لوگ اپنے اپنے علاقوں میں پارکس اور دیگر مقامات پر چلتے ہوئے کورونا سے لڑنے کیلئے فنڈز اکھٹے کرتے دکھائی دیں گے اور اکھٹی کی گئی رقم کو کورونا سے لڑنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دبیر الاسلام چوہدری نے گزشتہ سال کے لاک ڈاؤن کے دوران چار لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کے فنڈز اکھٹے کیے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>