کیا سندھ حکومت نے واقعی چینی ویکسین سائنوفارم پر پابندی لگادی؟

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ان تمام میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی جن میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت نے چینی ویکسین پر پابندی لگا دی ہے۔

انہوں نے وضاحت دی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے چینی ویکسین (سینوفارم) پر پابندی نہیں لگائی بلکہ اس کی خوراکیں نئے لوگوں کو دینے سے فی الحال روکا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے چینی ویکسین (سینوفارم) پر بالکل پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ اس کی خوراکیں نئے لوگوں کو دینے سے فی الحال روکا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد ان لوگوں کیلئے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے جو سینوفارم ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کی وضاحت کچھ میڈیا رپورٹس کے جواب میں تھی جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت نے سینوفارم ویکسین کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار وافر مقدار میں سینوفارم کی ویکسین آ جائے تو اس کے بعد سب لوگوں کو دوبارہ سے سینوفارم ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >