کرونا کیسز میں واضح کمی، مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہونے لگے ۔۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1531 کیسز ، 83 اموات ریکارڈ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سنٹر کے مطابق کرونا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1541 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 83 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30248 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد پاکستان میں کل ٹیسٹوں کی تعداد 124410924 ہوگئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 387 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ،42 لاکھ 10 ہزار 924 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19467 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 74751 تک جا پہنچے ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 780، صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار723، اسلام آباد 724، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 257 اور آزاد کشمیر میں 511 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>