کرونا مثبت مسافروں کی بیرون ملک سے کراچی آمد: سندھ حکومت کی سنگین غفلت

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں نے سندھ حکومت کی غفلت کی پول کھول دی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کورونا مثبت مریضوں کے لیے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔ جہاں اگر کوئی وائرس سے متاثرہ مریض آ جائے تو اس کے قرنطینہ کی کوئی سہولت موجود نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 700 سے 266 مسافر جدہ سے کراچی پہنچے جن میں سے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے دوران 3 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کیا گیا۔

بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں نہ بھیجنے کا مطلب صوبے میں وائرس پھیلنے کے خطرے کو مزید بڑھاوا دینا ہے۔

کورونا میں مبتلا تینوں افراد تاحال ایئرپورٹ پر ہی موجود ہیں جہاں ان کےلیے قرنطینہ کا مناسب نظام میسر نہیں اور نہ ہی انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ان مریضوں میں 22 سالہ عبداللہ، 32 سالہ ابوذر اور 45 سالہ عارف حسین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب قائم وفاقی حکومت کا قرنطینہ سنٹر 15 بستروں پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بھر چکا ہے، اس لئے مسافروں کو قرنطینہ منتقل نہیں کیا جاسکا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >