عید کے بعد کرونا ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز، اب تک کتنے افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے؟

عیدالفطر کی دو چھٹیوں کے بعد پنجاب میں کرونا ویکسی نیشن کا آج دوبارہ آغاز ہوگیا۔ویکسی نیشن کے خواہشمند حضرات کسی بھی یا متعین کردہ ویکسی نیشن سنیٹر پر جاکر ویکسین لگواسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امید ہے سب کی عید اچھی گزر رہی ہے. یاد دہانی کرانی ہے کے کل اور پرسوں ویکسینیشن سینٹر کھلے ہوئے ہیں اور چھٹی کے دن بھی. بہترین موقع ہے ویکسین لگوانے کا اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی. اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے آپ کسی بھی ویکسینیشن سینٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اب تک 3,836,291 ویکسین کی ڈوز لگائی جاچکی ہیں

ویب سائٹ کے مطابق 964,227 افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہیں جبکہ 1,966,837 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 119,338 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جن میں سے 11,709 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 131,047 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>