پشاور ایئرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیت یافتہ کتوں نے غیر ملکی ایئرلائن سے آنے والے مزید 24 مسافروں میں کورونا کی نشاندہی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سے باچا خان ایئرپورٹ جانے والی پرواز میں سوار 24 مسافروں کو کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔

فلائٹ پی کے218 آج 128 مسافروں پر مشتمل پشاور پہنچی، جہاں پاک فوج کے تربیت یافتہ کتوں نے ان میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگایا۔

ہوائی اڈے کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں، ریپڈ ٹیسٹ میں کورونامثبت پر مسافروں کے علیحدہ سے سویب ٹیسٹ ہوتے ہیں۔

ان ٹیسٹوں میں تربیت یافتہ کتوں کو سویب سنگھائے جنہوں نے 24 مسافروں میں کووڈ-19 کے مثبت ہونے کی تصدیق کی۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں فوری طور پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے تربیت یافتہ سنیفر کتوں کو تعینات کیا گیا تھا، جنہوں نے کورونا وائرس کا سونگھ کر پتہ لگایا، ان کتوں کو گزشتہ ماہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، کورونا مثبت آنے والے 24مسافروں نے قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کردیا، لیکن انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے انہیں قرنطینہ مرکز منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ برطانوی ماہرین نے گذشتہ ماہ ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا تھا کہ کتوں میں کوڈ 19 انفیکشن سونگھنے کی صلاحیت موجود ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >