پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر ڈھائی فیصد پر آ گئی

پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر ڈھائی فیصد پر آ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 214 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 520 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.59 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوچکی ہے۔

ملک بھر میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 41 ہزار 726 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 740 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 676 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ10لاکھ85ہزار 787افراد کو کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>