امریکی کمپنی نووا ویکس کی ویکسین 90 فی صد مؤثر ثابت

امریکی دوا ساز کمپنی نووا ویکس نے اپنی تیار کردہ ویکسین کو نوے فیصد موثر قرار دے دیا،کمپنی کے مطابق امریکا میں بڑے پیمانے پر کئے گئے کلینیکل ٹرائلز میں اس کی تیار کردہ ویکسین متعدد اقسام کے کورونا وائرسز کے خلاف 90 سے زائد فی صد مؤثر ثابت ہوئی۔

امریکا اور میکسیکو میں اس ویکسین کے ٹرائلز 30 ہزار رضاکاروں پر کیے گئے،کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سال کی تیسری سہ ماہی میں وہ اس کے ہنگامی منظوری کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن کو درخواست دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نووا ویکس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی پروٹین پر مبنی ویکسین زیادہ تر ویرینٹس کے خلاف 93 فی صد سے بھی زیادہ مؤثر رہی،پروٹین پر مبنی ویکسینز روایتی ویکسینز ہیں،جن میں مدافعتی ردعمل کو فروغ دینے کے لیے وائرس کے خالص ٹکڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

نووا ویکس کی ویکسین ان رضاکاروں میں 91 فی صد مؤثر پائی گئی جنھیں شدید انفیکشن کا زیادہ خطرہ تھا،جب کہ معمولی اور درمیانہ درجے کے کورونا انفیکشن کیسز کو روکنے کے لیے یہ 100 فی صد مؤثر ثابت ہوئی، ی ویکسین ان ویریئنٹس کے خلاف بھی 70 فی صد مؤثر پائی گئی جن کی شناخت بھی نووا ویکس نہیں کر پایا۔

کمپنی کے مطابق ویکسین کے استعمال سے مضر اثرات میں معمولی سر درد، پٹھوں میں کھچاؤ اور درد شامل رہے، صرف چند شرکا میں مضر اثرات شدید رہے،نووا ویکس رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں ہر ماہ اس ویکسین کے 100 ملین ڈوز تیار کرے گی،جبکہ چوتھی سہ ماہی میں 150 ملین ڈوز تیار کی جائیں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>