پاکستان میں کرونا کیسز 1000 سے بھی کم سطح پر آگئے، شرح ڈھائی فیصد سے بھی کم

کورونا کیسزمیں نمایاں کمی کا رجحان،کیسز ایک ہزار سے بھی کم ۔۔ اسلام آباد میں شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی

ملک میں کورونا کیسزمیں نمایاں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ روزمثبت کیسزکی شرح دواعشاریہ تین نوفیصد ریکارڈ کی گئی، مزید انسٹھ افراد جاں بحق ہوئے،اموات اکیس ہزارسات سوبیاسی تک پہنچ گئیں÷

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پینتیس ہزارانتالیس ٹیسٹ کئے گئے، جن میں آٹھ سواڑتیس نئے کیس رپورٹ ہوئے،4 ماہ بعد وائرس کے ایک ہزار سے بھی کم کیسز سامنے آئے،ایکٹیو کیسز کی تعداد40ہزار929 ہوگئی۔

اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم ہوکر 0.9فیصد پر آگئی ہے جبکہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور شرح 5 فیصد سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےاعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک روز میں59اموات میں سب سے زیادہ پنجاب میں32رپورٹ ہوئیں۔

سندھ میں13، پنجاب میں 32،خیبرپختونخوا 10اور آزاد کشمیر میں 3مریض جان کی بازی ہار گئے،مجموعی اموات 21ہزار782ہو گئیں۔

اسپتالوں میں2ہزار855مریض زیرعلاج جبکہ 305مریض وینٹی لیٹرز پرموجود ہیں،ملتان40،بہاولپور24 اور لاہورمیں24فیصد وینٹی لیٹرز بھرگئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>