پاکستان کا چین سےکورونا ویکسین کی پونے 3 کروڑ سے زائد ڈوز خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این ایچ آئی) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو نامی ویکسینز کی 2 کروڑ75 لاکھ سے زائد خوارکیں پاکستان آئیں گی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ معاہدے طے پا گئے ہیں۔

قومی ادارے کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30 لاکھ خوراکوں کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے، سائینوفارم پاکستان کو رواں سال دسمبرتک مرحلہ وار ویکسین فراہم کرے گی۔

کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کیلئے معاہدہ طے پایا ہے، جبکہ سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں کیلئے بات کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جون کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس ایک ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنوفارم، سائنو ویک اور فائزر ویکسین خریدی جائے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>