ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی نیچے آگئی

ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،مثبت کیسز کی شرح 1.90ہوگئی

احتیاطی تدابیر اور ایس او پی پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آگئے، ملک میں کورونا کے وار تھمنے لگے،تیسری لہرمیں مثبت کیسزکی شرح انتہائی کم ایک عشاریہ نو ریکارڈ کی گئی،جو کہ تیسری لہر کی سب سے کم ترین شرح ہے۔

گزشتہ ایک روز میں ایک ہزار 43 کیسز رپورٹ ہوئےاور 39 اموات ہوئیں،فعال کیسز کی تعداد 35ہزار809 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ24گھنٹےمیں54ہزار647ٹیسٹ کئےگئے،جن میں سےایک ہزار43کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسزکی تعداد 9لاکھ46ہزار227ہوگئی۔

گزشتہ ایک روزمیں39اموات رپورٹ ہوئیں،کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 17،سندھ میں14 اور خیبرپختونخوا میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 3افراد کا انتقال ہوا۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,603افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5306،خیبرپختونخوا میں 4252،اسلام آباد میں773،بلوچستان میں300اور گلگت بلتستان میں 108اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث571 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 44 ہزار 641 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 30 ہزار 552 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 36ہزار663،اسلام آباد میں82ہزار278،بلوچستان میں26 ہزار 466 ،گلگت بلتستان میں5759 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار868کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اسوقت اسپتالوں میں 2ہزار674 ہے جبکہ وینٹی لیٹرپر280 مریض موجود ہیں، عوام اگر اسی طرح احتیاط کا دامن تھامے رکھیں تو کورونا جیسی وبا کا ملک سے جلد خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>