پاکستان میں کرونا کیسز اور کورونا ویکسی نیشن کی تازہ صورتحال

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 37اموات اور ایک ہزار50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 65 کوروناٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1050 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کے باعث پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہوگئی ہے ۔ مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 48 ہزار268 ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ کرونا کیسز اور اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں۔جہاں 10 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار972 ہے اور8 لاکھ 92 ہزار 319 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1282 افراد صحتیاب ہوئے۔

کورونا کے باعث سندھ میں 5 ہزار327، خیبرپختونخوا 4 ہزار 262، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار344، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 973، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 970، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار659، بلوچستان 26 ہزار585، آزاد کشمیر 19 ہزار 934 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 803 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ ایک کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 760 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی مزید 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی، اگلے 10 دن میں مزید 50 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>