کورونا ويکسين لگوانے والوں کيلئےپاليسی تبدیل،دوسری ڈوز کا دورانیہ بڑھادیا گیا

کورونا ويکسين لگوانے والوں کيلئےپاليسی تبدیل،دوسری ڈوز کا دورانیہ بڑھادیا گیا

نںیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ويکسين لگوانے والوں کيلئے پاليسی تبدیل کردی ہے، سائنو ویک اورسائنوفارم کی دوسری ڈوز کا ٹائم بڑھا کر 6 ہفتے کردیا گيا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وباء سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کا وقت 4 ہفتے سے بڑھا کر 6 ہفتے کردیا گيا ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کا وقت بڑھنے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہو گی۔

کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے لگائی جانے والی سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کراچی ایکسپوسینٹر سمیت تمام اضلاع میں دستیاب ہوگی تاہم بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے ویکسین موجود نہیں۔

این سی او سی کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز اتوار کے روز 15 لاکھ 50ہزار ویکسین لے کر پاکستان پہنچی ہے جبکہ ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔ 22 جون کو مزید 20 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کی جا رہی ہے جبکہ فراہمی یقینی بنانے کے لئےحکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ اس ریلیف آپریشن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>