کورونا کے خلاف احتیاط کے ثمرات،کم ترین شرح ریکارڈ،چوبیس گھنٹوں میں اموات کتنی ہوئیں؟

کورونا کے خلاف احتیاط کے ثمرات،کم ترین شرح ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط کی گئی تو کورونا کی شدت بھی کم ہونے لگی،رواں سال کے کم ترین کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ ایک روز میں663کیسزرپورٹ ہوئے،وبا میں کم تعداد اکتوبر میں رپورٹ ہوئی تھی،ایک روز میں 27اموات رپورٹ ہوئیں،مثبت کیسز کی شرح1اعشاریہ69 رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےاعداد وشمارکے مطابق گزشتہ روز میں 39ہزار17ٹیسٹ کئے گئے،جن میں663نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح1عشاریہ69 پرپہنچ گئی،تیسری لہرمیں کیسز کی سب سے کم تعداد رپورٹ ہوئی،جبکہ کورونا لہر میں اس سے کم 20 اکتوبر 2020 میں رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24گھنٹے میں27اموات رپورٹ ہوئیں،سب سے زیادہ پنجاب17،خیبر پختونخوا5،سندھ 3 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض جان کی بازی ہار گئے،مجموعی تعداد 22ہزار34ہو گئی،ملک میں فعال کیسز کی تعداد33ہزار سے زائد ہے،اسوقت اسپتالوں میں2ہزار432مریض زیرعلاج جبکہ271مریض وینٹی لیٹرز پرموجود ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد ہوگئی ہے،حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں کورونا کی شرح بڑھ کر تین فیصد پر جا پہنچی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>