پاکستان میں پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،کرونا کی شرح 6 فیصد سے بھی زیادہ

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں،مثبت کیسز کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اکتیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 ماہ بعد 6 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37690 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2327 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.17 فیصد رہی اور یہ شرح گزشتہ تقریبا 2 ماہ کے دوران سب سے زیادہ شرح ہے۔ اس سے قبل 22 مئی کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.43 ریکارڈ کی گئی تھی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22720 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 719 تک پہنچ چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 956 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 329 ہو گئی ہے ۔

جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 43670 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسد عمر نے لوگوں سے جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک دن میں ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ ہے، اعداد و شمار کے مطابق ویکسی نیشن لگوانے سے واضع فرق آیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کورونا کا خطرہ کم ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>