کورونا وائرس میں تیزی ،بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ،حکومت کی ویکسی نیشن کی اپیل

پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید دو ہزار سات سو تراسی کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں کورونا وائرس سے انتالیس افراد جاں بحق ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چھ پانچ فیصد رہی،کورونا کے انچاس ہزار دو سو سینتالیس ٹیسٹ کئے گئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو—–مزید خبریں، تجزیے، تبصرے اور ہیڈلائنز براہ راست دیکھیے:http://bit.ly/HumUpdates

Posted by HUM News on Friday, July 16, 2021

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1000 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 329 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45579 ہے۔

دوسری جانب بھارتی کورونا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح بیس فیصد تک جاپہنچی، مظفر آباد میں اکیس اور گلگت میں بائیس فیصد تک مثبت کیسز کی شرح پہنچ گئی ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کردیا، اسد عمر نے کہا کہ بھارتی قسم نے پورے خطے میں تباہی پھیلا دی ہے، عوام عید کی چھٹیوں میں احتیاط کریں،ویکسین نہ لگوانے والے سیاحتی علاقوں میں نہ جائیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا بڑی تیزی سے پھیلتی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے عید پر سیاحتی علاقوں میں نہ جائیں،عوام جلد ویکسین لگوائیں،حکومتی وزرا نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایس او پی پر عمل کریں تاکہ کورونا کی چوتھی لہر میں محفوظ رہا جاسکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے ساڑھے 12 کروڑ سے زائد لوگ ہیں،ویکسین کی 2 کروڑ 21لاکھ خوراکیں لگ چکی ہیں،پاکستان میں ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد کم ہے،ویکسین نہ لگوانے والے 333 افراد میں سے ایک شخص کو کورونا ہوا،ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے 1250 لوگوں میں صرف ایک شخص کو کورونا ہوا،ویکسین نہ لگوانے پر 4گنا زیادہ خطرہ ہے،سائنسدان فلسفے کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر خبردار کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ متاثرین کی تعداد بھی یومیہ ڈھائی ہزار سے بڑھ گئی،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا،قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6 فیصد سے بڑھ گئی،کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20 فیصد ہوگئی،ملک بھر میں 1900 افراد کی حالت تشویشناک ہے،بھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7 گنا زیادہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >