کراچی میں تشویشناک صورتحال : سامنے آنیوالے تمام کورونا کیسز بھارتی ویرینٹ کے نکلے

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 16.46 فیصد ہوگئی ہے، شہر میں گزشتہ روز 8 ہزار 464 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ روز 1393 کورونا کے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، احتیاط کے ذریعے خود اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو وائرس سے محفوظ رکھیں۔

کراچی میں کورونا کی شرح میں کمی لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، کورونا کی شرح 25 فیصد سے 16 فیصد پر لانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی (آئی سی سی بی ایس) کے سربراہ ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16.46 فیصد ہے، ڈیلٹا ویرئنٹ (بھارتی قسم کے کورونا وائرس) کی شرح 100 فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 80 نمونوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی جن میں تمام کیس بھارتی نکلے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار 158 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس سے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >