سندھ حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ

کراچی، کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کیے جائیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے این سی اوسی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کیے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ روز شرح 21.58 فیصد تھی، کورونا سے 21 جولائی تک 307 مریض انتقال کرگئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ہزار2 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض نان ویکسی نیٹڈ ہیں، 76 فیصد مریضوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی، صورتحال تشویشناک ہے، عید کے بعد حالت مزید خراب ہوسکتی ہے، صرف 15 فیصد ویکسی نیٹڈ مریض بہتر حالت میں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >