جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں

ملک میں کورونا کے وار تواتر سے جاری ہیں، اس مہلک وائرس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیسیٰ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، دونوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بتیس مریض جان سے گئے، کورونا کے ایک ہزار آٹھ سو اکتالیس مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ آٹھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی،فعال کیسز کی تعداد چون ہزار ایک سو بائیس ہوگئی،اس وقت اسپتالوں میں دو ہزار آٹھ سو ساٹھ مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے دو سو سرسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے حملوں کے باجود عوام کی بے احتیاطی کا سلسلہ بھی جاری ہے، عوام کھل کر ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، اگر اسی طرح عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑے رکھا تو کورونا کی چوتھی لہر بھی مزید شدید ہوجائے گی۔

  • مر جائیں یہُ جھوٹے قومی فراڈئے چور منی لانڈر اور انکے چھ پالتو کتے
    تاکہ کمُ از کمُ سپریم کورٹ کرپشنُ پاک ہو جائے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >