پنجاب حکومت کا گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا گھر گھر کورونا مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں گھر گھر کورونا مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر کے دوران ویکسین مہم کو مزید وسیع پیمانے پر پھیلانے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے کے بڑے اضلاع میں گھر گھر ویکسین مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جولائی سے 10 اگست تک جاری رہنے والی ویکسی نیشن مہم کے دوران لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ کی 40 فیصد اور راولپنڈی کی 70 فیصد آبادی کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

سیکرٹری وزارت صحت پنجاب کا اس حوالےسے کہنا تھا کہ یونین کونسلز کی سطح پر شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ہی ویکسین لگائی جائے گی۔

دوسری جانب کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیدیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>