کورونا کی چوتھی لہر، وباء پھر شدت اختیار کرنے لگی، شرح ساڑھے 7 فیصد سے بڑھ گئی

ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے متعدد کیسز کی تصدیق کے ساتھ وباء کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی ہے، مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7.51 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی ہے جن میں سے اب تک 9 لاکھ 27 ہزار 599 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جاری شماریات کے مطابق گزشتہ روز کورونا وباء کے 32 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد وباء سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔

ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 799 ہے جن میں سے 2 ہزار 677 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>